• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن کا ریلیف پیکیج کا مطالبہ

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو لکھے گئے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک تمام ٹیکسز معطل کیے جائیں۔

اپنے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کم ٹیکس کے ایس آر اوز 6 ماہ کے لیے بحال کیے جائیں، ٹرن اوور ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں، ایف بی آر ریٹیلرز کو ٹیکس نوٹسز بھیجنا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیئے: معیشت بحران سے نکل رہی ہے، حفیظ شیخ

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ریٹیلرز کے لیے لون اسکیم متعارف کرائی جائے، جبکہ ان سے بجلی اور گیس کے بلز کی وصولی 3 ماہ کے لیے معطل کی جائے۔

تازہ ترین