آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میڈونا نے کورونا وائرس کو زبردست مساوات کا ذریعہ قرار دیدیا

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے حالیہ دور میں انہیں ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔61 سالہ گلوکارہ نے اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے میوزیکل شو منسوخ کردیے تھے تاہم 23 مارچ کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر عالمی وبا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ سامنا کرنا
پڑا۔دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اگرچہ میڈونا نے انسٹاگرام سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تاہم اب بھی ان کی ویڈیوز متعدد نیوز ویب سائٹس پر موجود ہے۔گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں انتہائی سنجیدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ویڈیو میں باتھ ٹب میں غسل کررہی ہیں۔ میڈونا انتہائی سنجیدگی سے لوگوں کو کہتی ہیں کہ کورونا کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کتنے امیر ہیں، کتنے مشہور ہیں، کتنے غریب ہیں، آپ کی قومیت، رنگ، عمر اور جنس کیا ہے۔گلوکارہ نے کہاکہ کورونا وائرس کتنا زبردست ہے کہ اس نے سب کو ایک جیسا ہی کردیا۔انہوں نے کورونا وائرس جیسی وبا کو زبردست مساوات کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس وبا نے سب کو ایک ہی کشتی کا سوار بنادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ تو پہلے سے ہی کہتی آ رہی ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور اگر ہم کسی جہاز میں سفر کریں گے اور وہ جہاز نیچے آئے گا تو ہم سب ایک ساتھ ہی نیچے آئیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ وبا سے متعلق لوگوں کو ورغلا رہی ہیں۔
دل لگی سے مزید