آپ آف لائن ہیں
منگل6؍شعبان المعظم 1441ھ 31؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیسز میں اضافہ، امریکا کورونا مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے امریکا میں وائرس کے تیزی سے بڑ ھتےکیسز کو دیکھتے ہوئے خبردار کیاہےکہ امریکا یورپ کےبعد وائرس کا مرکز بن سکتا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق عالمی وباء دسمبر میں چین میں شروع ہوئی اور اسکا مرکز بعد میں ایشیا سے یورپ منتقل ہوگیا، عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کاکہناہےکہ85فیصد نئے کیسز یورپ اور امریکا سے رپورٹ ہورہے ہیں،عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ24گھنٹے کے دوران یورپ سے20ہزار131نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکا سے اسی دورانیے میں 16ہزار 354کیسز سامنے آئے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کےجواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے ، امریکا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے،ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی ایسا ممکن ہے لیکن ایسا ہوسکتاہے۔

دنیا بھر سے سے مزید