• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش ڈبل نیشنلٹی مسائل پر آواز اٹھائیں گے، سراج الحق

برسلز (عظیم ڈار) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ قبائلی عوام کا ساتھ دیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے سینیٹ میں ڈبل نشنلیٹی کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں اس پر بھی آواز اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری سے منصورہ لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ عرب گل ملا گوری نے کہا کہ یورپ میں پشتونوں کو ڈبل نشنلیٹی کے حوالے سے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کئی لوگوں کی وطن واپسی میں بے شمار رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے سراج الحق سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں قبائیلیوں کے جائزحقوق کے تخفظ کیلئے آواز اٹھائیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران متاثرہ قبائل کے ساتھ تعاون کیا جائے اور متاثرہ قبائل کے ساتھ آپریشن کے دوران جو وعدے کئے گئے ان پر فوری عمل کیا جائے۔ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں بھرتی کیا جائے۔ سکولز کالجز اور یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قبائیلیوں کو بلدیاتی انتخابات میں بھی نمائندگی دی جائے۔ ہسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پشتون اس معاشرے کی پرامن قوم ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن پاکستانی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپ میں پاکستان کے خلاف جو پروپیگنڈہ ہو رہا ہے پشتون آرگنائزیشن یورپ اس کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین