• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمنظور

Plea Against Disqualification Of Musharraf Accepted For Hearing
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی،کیس کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے کی ۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ انتخابات ہونے کے بعد کیا یہ اپیل اب غیر موثر نہیں ہوچکی؟ پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے ، تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل دائر کی تھی۔
تازہ ترین