ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں صرف ارجنٹ مقدمات، ضمانت بعداز گرفتاری، سسپنشن، حبس بے جا اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی خصوصی اجازت کے تحت دیگر ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوسکے گی۔ مذکورہ احکامات بارے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔