• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈاکٹر کورونا کا شکار


سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر زین العابدین خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

ڈاکٹر زین العابدین نے آئسولیشن اختیار کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈاکٹر کورونا کا شکار
ڈاکٹر زین العابدین

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے۔

ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین