• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، قرنطینہ سینٹر میں ٹیسٹ کلیئر آنے آج گھر روانہ ہونگے

سکھر قرنطینہ سینٹر سے 640 افراد کو ٹیسٹ کلیئر آنے اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے بعدرات گئے ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔

قرنطینہ سینٹر میں مقیم تفتان سے آئےافراد میں سے 640 افراد کو بسوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا، جن میں سندھ کے مختلف شہروں کے ولاوہ راولپنڈی اور گلگت کے افراد بھی شامل ہیں۔


ان افراد کو الوداع کہنے کےلیے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ بھی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسید اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سے روانگی سے قبل ان افراد کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ان سے ملاقات کرکے ان کے حوالے سے حکومت کوآگاہ کریں گے تاکہ اگر کوئی ایسی بات دوبارہ ہو تو ان تک جلد سےجلد پہنچا جاسکے ۔

تازہ ترین