• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری


ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج خیبرپختونخوا میں تین جبکہ سندھ میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

سکھر قرنطینہ سے صحت مند قرار دیے گئے 640 مسافروں کو اُن کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔

 اُدھر ملتان میں ایران اور خلیجی ممالک سے بغیر اسکریننگ آنے والے 95 افراد کا پتا لگالیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھ دیا۔

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص اس وقت ایبٹ آباد میں ہے۔

متاثرہ شخص کے خاندان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، یہ شخص 20 مارچ کو امریکا سے پاکستان آیا تھا۔

حیدرآباد میں برطانیہ سے آئے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سول اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ میں موجود ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد کے مطابق قرنطینہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کے مطابق صوابی میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ شخص 17 مارچ کو دبئی سے پاکستان آیا تھا جسے ٹی ایچ کیو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین