• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کی رائے میں لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا ہے، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماہرین کی رائے میں لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے، زیادہ بہتر ہوتا لاک ڈاؤن کا اعلان وزیراعظم خود کرتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ شکایات پر لاک ڈاؤن مزید سخت کیا ہے، پروازیں اور ٹرینیں بھی بند ہوگئیں، اس دوران لازمی سروسز کی مکمل اجازت ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کل سے پرچون کی دکانیں صبح 8 تا شام 8 بجے کھیلیں گی، لوگوں نے لاک ڈاؤن نہ کیا تو کرفیو کی طرف جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ بالکل بھی بند نہیں ہوئی کیونکہ ہم اسے بند نہیں کرسکتے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 8 نئی چیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں، لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو ہے۔

پروگرام میں گفتگو کےدوران انہوں نے مزید کہا کہ سارے صوبے جزوی لاک ڈاون پر ہیں، کورونا وائرس سے بچنےکے لیے لاک ڈاؤن کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

پروگرام میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین