• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: برطانیہ کی کم عمر ترین ہلاکت، 21 سالہ لڑکی لقمہ اجل بن گئی

برطانیہ میں 21 سالہ لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی جو اس وبا کی وجہ سے ملک کی کم عمر ترین ہلاکت ہے۔ 

ہلاک ہونے والی خاتون کا نام چولی مڈلٹن تھا، جو ہائی ویکم نامی شہر کی رہائشی تھی۔

مذکورہ خاتون کورونا جیسی مہلک وبا سے ہلاک ہونے والی سب سے کم عمر برطانوی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی تباہی مچانے لگا ہے۔ 

برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 2 سو 64 افراد متاثر ہوچکے ہیں جس کے باعث 435 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین