کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے چھ اپریل کو عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر اپنے تمام الحاق شدی رکن ملکوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سادی سے منایا جائے ، تمام ممالک اس موقع پر کسی تقریب یا ایونٹ کا انعقاد نہ کریں ،فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کہا وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے مقابلے یا تقریبات نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، اس لئے گھروں میں بیٹھ کر وڈیو کی مدد سے منفرد انداز میں ٹیبل ٹینس کھیلی جائے،سالانہ دن کے موقع پر 6 اپریل 2019 کو رجسٹرڈ 107 ممالک میں ریکارڈ توڑ 922 ایونٹس ہوئے تھے ۔