• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری:محنت کشوں کو بروقت اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کوٹری(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ جامشورو نے کوٹری نوری آباد کے صنعتی زون کے ہزاروں محنت کشوں کو کوروناوائرس سے بچاو کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کو محنت کشوں کو بروقت اجرت فراہم کرنے کی بھی ہدایت د ی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن(ر)فریدالدین مصطفی کی ہدایت پر سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کےلئے مختیار کار کوٹری ابوبکر سدھایو، ،ایڈوکیٹ راجہ جواد ساہڑ اور میونسپل چیئرمین بھولاری مختیار جمالی کے ہمراہ جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر میاں توقیر طارق چیئرمین کاٹی خلیل بلوچ اورسابق صدر چیمبر ملک اقبال سے بلمشافہ ملاقات کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں سندھ حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صنعتکاروں کی جانب سے سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی اور باور کرایا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو مکمل مراعات کےساتھ تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی-ضلعی انتظامیہ جامشورو نے صنعتکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کوروناوائرسسے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرانے کے ساتھ مراعات بھی فراہم کریں اس سلسلے میں ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ کوٹری نوری آباد صنعتی زون میں کام کرنے والے محمت کشوں کو بروقت اجرت فراہم کرائی جائےگی اور صنعتکاروں نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاون کیا گیا ہے اور سندھ حکومت نے بھی عالمی وبا سے بچاو کےلئے اقدامات عمل میں لارہی ہے اس مشکل گھڑی میں سب کو ملکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا -

تازہ ترین