• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران مہنگائی کا طوفان، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بدین( نامہ نگار) کورونا وائرس کے پیش نظر کئے جانے والے لاک ڈائون کےدوران بدین میں مہنگائی کا طوفان آگیاہےہوشربا مہنگائی نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے ہیں ضلع بدین میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس کا خوف ہے لاک ڈائون ہے اور بے روزگاری ہے وہیں دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جس کے نتیجے میں آٹے ، چینی ، گھی ، دالیں ، سبزیوں سمیت دیگر اشیا خودرونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی چالیس کلو کی بوری 1800 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دی گئی ہے چینی کی بوری بھی3800 سے بڑھا کر 3900 روپےکردی گئی دالیں ، گھی اور چاول کی قیمتوں میں بھی پانچ سے دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سبزیاں بھی بیس فیصد مہنگی کردی گئی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمران الحسن نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ گرانفروشوں کو گرفتار اور ان پرجرمانے عائد کئے جا رہے ہیں اور کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے گا اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرنفروشی پر قابو پاکر لاک ڈائون میں نچلے اور متوسط طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں ۔

تازہ ترین