• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے آنے والے 184افراد نے قرنطینہ مکمل کرلیا ، ڈاکٹر حفیظ سیال

بدین( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ سیال نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے ضلع بدین کے مسافروں پر مکمل نظر ہے اور انہیں گھروں پر قرنطینہ کرایا جا رہا ہے انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے جنگ کو بتایا کہ ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے 235 مسافروں نے ایران کا سفر کیا ہےجن میں سے تاحال 226 مسافر واپس آچکے ہیں جبکہ 9 مسافر ابھی ایران میں ہیں ، ڈی سی بدین کے مطابق ان 226 مسافروں میں سے 184نے قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرلیا ہے اور42مسافروں نے تاحال خود کو گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے انہوان نے بتایا کہ کورونا کے شبے میں تین مسافروں کےٹیسٹ میں دو کی رپورٹ نیگیٹو ہے جبکہ ایک مشتبہ مریض کی رپورٹ بھی جلد آجائے گی۔ ضلع بدین میں کورونا کا کوئی کیس نہیں اور انتظامیہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطابق لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔
تازہ ترین