• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضاء رب تعالیٰ کی کبریائی و بزرگی بیان کرتی صداؤں سے مامور

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں لوگوں نے کورونا وائرس ودیگر آفات و بلائیات سے محفوظ رہنے کے لئے گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ فضاء رب تعالیٰ کی کبریائی و بزرگی بیان کرتی صداؤں سے معمور ہوگئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں سے رات گئے اذانوں کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں، لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور بلند مقامات پر چڑ ھ کر اللہ اکبر، اللہ اکبر، حی الفلاح، حی الفلاح کی صدائیں بلند کیں۔ اس سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین محمد غیاث الدین، حاجی محمد یاسین و دیگر نے کہا ہے کہ یہ وقت رب تعالیٰ کو یاد کرنے کا ہے، ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ تائب ہوکر رب تعالیٰ کے حضور سربسجود ہونا چاہیے، گڑ گڑا کر اس سے اس کی رضا، کرم، فضل طلب کرنا چاہیے، گھروں میں اذانیں دینے کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نگاہ رکھیں اور ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن داد رسی کی جائے۔
تازہ ترین