• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا خدشہ، لینڈ لیڈی نے ڈاکٹر سے کمرا خالی کرالیا

لندن (پی اے) کرائے کے کمرے میں رہنے والے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی لینڈ لیڈی نے اسے اس خدشے کی وجہ سے کمرا چھوڑنے کیلئے کہا ہے کہ وہ اس کے گھر میں کورونا وائرس لے آئے گا۔ ڈاکٹر جوزف السوسو نوفیلڈ آرتھوپیڈک سینٹر اور دی جان ریڈ کلف ہسپتال آکسفورڈ کے درمیان کام کرتا ہے۔ وہ اگست سے ہیڈنگٹن کے ایک گھر میں رہتا تھا۔ سرجن نے کہا کہ اکوموڈیشن چھوڑنے کا کہنے کے بعد سے اسے اپنے فیملی ہوم واقع مرسی سائیڈ جانے پر مجبور ہونا پڑا، جو تین گھنٹے کی ڈرائیونگ مسافت پر ہے، کیونکہ اس کے پاس رہنے کی کوئی اور جگہ نہیں تھی۔ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کے مطابق ڈاکٹر السوسو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں لینڈ لیڈی نے ای میل کے ذریعے اسے اصل میں 28 دن کا نوٹس دیا تھا، کیونکہ وہ بے چین تھیں کہ میں ان کے گھر میں کورونا وائرس لا سکتا ہوں۔ پیر کو 43 سالہ ڈاکٹر نے لینڈ لیڈی کو پھر یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ وہ وائرس اس کیلئے انتہائی کم خطرے ہے لیکن جب میں اگلی شام اپنے کمرے میں واپس آیا تو اس نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ جلد سے جلد یہاں سے چلا جائے۔ سرجن نے مزید کہا کہ اس وقت میں خود کو گھر میں رہتا نہیں دیکھ سکتا تھا۔ میں گھر چلا گیا کیونکہ میرے پاس رہنے کیلئے کوئی اور ٹھکانہ نہیں تھا۔ میں نے آکسفورڈ سے ویرال تک سارے راستے تقریباً روتے ہوئے ڈرائیونگ کی۔ جب السوسو قیام کیلئے نئی جگہ کی تلاش میں تھا تو سٹاف کے دوسرے ممبرز السوسو کی شفٹس کو کور کرنے میں کچھ مدد کر رہے تھے۔ اس نے ہورسپیتھ میں لاجنگز تلاش کر لی ہے۔ اس نے کہا کہ اب میں جس خاتون کا کرایہ دار ہوں، اس کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں وہ گھر میں ڈاکٹر رکھے گی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی ہاسپٹلز این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا کہ این ایچ ایس انگلینڈ اور این ایچ ایس امپروومنٹ، این ایچ ایس کے محنتی عملے کیلئے اپنے قریبی علاقوں کے ہوٹلوں میں رہائش کیلئے ایک پراسس بنایا ہے، اگر وہ کسی طرح سے کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین