• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے اقدامات اور ہدایات کی روشنی میں کراچی پولیس نے پولیس ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا ہے،یہ سینٹر ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں تین شفٹوں میں 24گھنٹے کام کرے گا ہر شفٹ کی نگرانی ایک ڈی ایس پی کرے گا، اس سینٹر کا مقصد ڈسٹرکٹ اور ہیلتھ مینجمنٹ میں حکومت سندھ کی مدد اوراس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر عمل کرانا ہے،یہ سینٹر دیگر ایمرجنسی سروسز سے بھی رابطے میں رہے گا،کراؤڈ مینجمنٹ کے لیے پانچ بڑے ہسپتالوں پر ایس ایس یو کے جوان تعینات کئے گئے ہیں، سینٹر کمشنر کراچی آفس، پی ڈی ایم اے اور آئی جی آفس سے منسلک ہے اس کی افادیت بڑھانے کے لئے اسے مددگار 15 کال سینٹر اور اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے بھی منسلک کیا گیا ہے،یہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی کی تعیناتی، موجودہ حالات اور دیگر متعلقہ اطلاعات سے افسران اور اور دیگر متعلقہ اداروں کو باخبر رکھے گا۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروسز ڈویژن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ صوبہ با الخصوص کراچی کے شہریوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے،سندھ پولیس لاک ڈاؤن کے دوران عوام تمام یوٹیلیٹی سروسز کے لئے ایمرجنسی رسپانس اینڈ کرائسز مینیجمنٹ سینٹر سے مندر جہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر، 021-99244645 -0300-9111115 ایڈیشنل آئی جی کراچی(Covid-19)مانیٹرنگ سیل 021-99225327،اسکے علاوہ پولیس ایمرجنسی نمبر15پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین