• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس ، ملزمان کے ریمانڈ میں7دن کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی منتظم عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں ملزمان کے ریمانڈ میں7دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو گرفتار دو ملزمان زوہیب اور مظفر کوپیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے اغوا اور پولیس مقابلے سمیت تین مقدمات میں ملزمان کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا دعا منگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے،دیگر مقدمات میں متعلقہ تھانوں کی پولیس تفتیش کرے گی۔
تازہ ترین