• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاون، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)شہر کے لاک ڈاون کے بعد شہرمیں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان پیدا شروع ہوگیا ہے۔بدھ کو خوردہ مارکیٹ میں اچانک قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے بعد دال چنا کی فی کلو قیمت 125سے135 روپے،دال مسور104روپے فی کلو دے بڑھ کر 125 روپے، دال مونگ کی فی کلو قیمت 220روپے سے بڑھ کر230 روپے جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت 165 روپے سے بڑھ کر185 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔جبکہ 5کلو آٹے کے تھیلے 265 روپے سے بڑھ کر 275روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500روپے سے بڑھ کر 550 روپے کا ہوگیا۔جبکہ چینی کی قیمت 80روپے سے بڑھ کر85 روپے ہوگئی ہے۔
تازہ ترین