• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاء یا بیماریوں کا گڑھ، ڈی آئی خان کے قرنطینہ میں لڈو اور کرکٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنےکیلئے ملک بھر میں قرنطینہ سینٹر بناکر مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کو الگ الگ رکھا جارہا ہے تاہم کہیں یہ شفاء کی وجہ تو کہیں یہ نامناسب سہولتوں کے باعث بیماریوں کاگڑھ بن رہےہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ اسپتال میں مریضوں کو وقت گزارنے کیلئے لڈو اور کرکٹ بیٹ دیدیئے گئے جہاں وہ فاصلے رکھنے کی بجائے مل بیٹھ کر کھیل رہے ہیں ۔ مقامی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریضوں کو وقت گزارنے کیلئے کھیلنے کا سامان دیا گیا ہے ، خوش قسمتی سے مریضوں میں کھانسی یا بخار کی علامات نہیں ۔ برطانوی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تفتان سے پہلا قافلہ 15؍ مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا تھا جس میں 1؍ افراد تھے ان میں 15؍ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔
تازہ ترین