• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون پابندیوں کی خلاف ورزی پر مزید 256 افراد گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نےحکومت پنجاب کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پرمزید 117 مقدمات درج کر کے 256 افرادکو گرفتارکرلیا۔حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات کاسلسلہ بھی جاری ہے جب کہ ضلع بھرمیں پولیس کاگشت جاری ہے لیکن اس کے باوجودبعض لوگ گھروں میں بیٹھنے کوتیارنہیں ۔گزشتہ روزپوٹھوہار ڈویژن پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی ، پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور دکانیں کھلی رکھنے پر تھانہ ائرپورٹ، صدرواہ ،نصیر آباد، سول لائن، مورگاہ ،آراے بازار اور ٹیکسلا میں 28مقدمات درج کر کے46 افراد کو گرفتار کر لیا،راول ڈویژن پولیس نے ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سٹی، گنجمنڈی، رتہ امرال ،پیرودھائی ،وارث خان ،بنی ،نیوٹاون اور صادق آباد میں 60 مقدمات درج کر کے 127 افراد کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ وارث خان اور سٹی پولیس نے دکانیں کھولنے پر 2 مقدمات درج کر کے 5 افراد کو گرفتار کیا۔ تھانہ وارث خان میں سڑک پر مجمع کرنے پرایکمقدمہ درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی،پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور دکانیں کھلی رکھنے پر کہوٹہ ، روات، صدر بیرونی، جاتلی، مندرہ، کلر سیداں، گوجر خان، کوٹلی ستیاں میں 26 مقدمات درج کر کے 68 افراد کو گرفتار کیا۔سی پی اونے کہاہے کہکرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اورخودکوگھروں تک محدودرکھیں ۔
تازہ ترین