• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر ی حا لات کی نز اکت سمجھتے ہو ئے تعا ون کریں ،کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کور ونا وا ئر س سے متعلق انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے لئے UET ٹیکسلااور لیبر کا لو نی کا دورہ کیا اور وہاں قائم قر نطینہ سینٹر کا جا ئزہ لیا۔ یو ای ٹی ٹیکسلامیں قائم قر نطینہ سینٹر میں600بستروں کی سہو لت د ستیاب ہے جہاں پر مریضوں کے لئے تمام ضروری سہو لیات و طبی امداد کی فرا ہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ کرونا پر قا بو پا نے کے لئے قر نطینہ سینٹر کے لئے دی جا نے والی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔تحصیل ٹیکسلا میں قر نطینہ کی سہو لت کے لئے لیبر کا لونی میں بھی ایک سینٹر تعمیری مراحل میں ہے۔ کمشنر نے کہا کہ یہ تما م کا و ششیں صرف اس صورت میں بار آ ور ثا بت ہوں گی جب شہر ی حا لات کی نز اکت کو سمجھتے ہو ئے انتظا میہ سے بھر پور تعا ون کر یں گے اور اس ضمن میں وا ئرس کو پھیلا ئو سے روکنے کا سب سے اہم طر یقہ یہ ہے کہ وہ غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنا ترک کر دیں۔انہوں نے ہدا یت کی کہ اس سلسلے میں عوا می نما ئندوں کو خصوصی طور پر آن بورڈ لیا جائے تا کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے عوام میں آگاہی مہم کے ذ ر یعے احتیا طی تدا بیر کو عام کر تے ہوئے اس وا ئرس کے پھیلائو کو رو کنے میں مددگار ثا بت ہوں۔
تازہ ترین