• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رش والی جگہوں پر سماجی فاصلےکیلئے قطار مینجمنٹ سسٹم متعارف

لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بڑا اقدام کرتے ہوئے گروسری سٹور، بینک اور رش والی جگہوں پر سماجی فاصلے کے لیے قطار مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے ۔قطار مینجمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی س نے کہا کہ تمام اسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود کروسری سٹور، بینک اور رش والی جگہوں پر سماجی فاصلے کے لیے نشانات لگوا رہے ہیں اور مناسب فاصلے کے لیے چونے اور پینٹ سے نشانات لگائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین