• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ڈبلیو ایس ایس نے کلورین سلوشن سپرے کا دائرہ وسیع کردیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی ) نے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کا دائرہ وسیع کر دیا متاثرہ علاقوں کے علاوہ شہر بھر ، سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور گلی محلوں میں سپرے کیا جارہا ہے بعض علاقوں میں مساجد میں بھی سپرے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مسلسل اور فوری سپرے کے لئے مخصوص گاڑیوں میںہنگامی بنیادوں پر ضروری ردوبدل کیا جارہا ہے۔ اندرون شہر، ہزار خوانی، تہکال، کینال ٹائون، یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹائون، کارخانو مارکیٹ، بورڈ بازار ، تہکال کی مساجد ، سرشتہ کالونی عمر گل روڈ میں متاثرہ افراد کے گھروں ،دوران پور قرنطینہ میں صبح وشام کیا گیا ، اتحاد کالونی، افغان کالونی، اشرفیہ کالونی، غازی آباد، یوسف آباد، حسین ٹائون اور پیسکو واپڈا ہائوس کی کلورین سلوشن سے دھلائی کی گئی۔کورونا وائرس کے خلاف خصوصی مہم کے علاوہ معمول کی خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی نے تمام یونین کونسلوں میں سپرے کے لئے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے فوری عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد کورونا وائرس مہم اور معمول کی شہری خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا انہوں نے عملے کے لئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات بھی چیک کئے اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔سید ظفر علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لئے گھروں پر رہیں ڈبلیو ایس ایس پی سمیت تمام حکومتی ادارے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں، ڈبلیو ایس ایس پی کا زیادہ تر عملہ کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ہے شہری خدمات بارے مسائل کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جائے۔
تازہ ترین