• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی


بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے 12 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کل کیسز 131 جبکہ ملک بھر میں 1102 ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے محکمۂ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز سامنے آ گئے، محکمۂ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد131 ہوگئی ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے 165 ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

ادھر ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی ہے جن میں سے  1073 مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا وائرس سے متاثرہ 21 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور  اب تک 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 3، پنجاب میں 2 ، سندھ ، گلگت، بلوچستان میں ایک ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

 کراچی سے مزید 3 مریض سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 417 ہو گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 2.1 فیصد ہے جبکہ  اموات کی شرح 0.8 فیصد ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کل 121 مریضوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یہاں 43 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 84  ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں اس موذی وائرس کا شکار ہو کر اب تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین