• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔

فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فرانس میں کورونا سے 1100 اموات

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے۔

تازہ ترین