• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: قرنطینہ میں 546 مریضوں کا ٹیسٹ، 19 میں وائرس کی تصدیق

ملتان میں قرنطینہ میں مقیم 546 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی، جس کے مطابق  قرنطینہ میں مقیم 19مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر  ملتان عامر خٹک نے بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے 510 افراد کی کورونا رپورٹس منفی آئی ہیں،  19مریضوں کا تعلق پاکستان کے مختلف اضلاع سے ہے،  کورونا کے مشتبہ 17 مریضوں کے بلڈ سمپل دوبارہ لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ زائرین کے 14دن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے والے زائرین کو طیب اردوان اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین