• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا 30 جون تک شیڈول تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 30 جون تک شیڈول تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 آسٹریلیا میں اکتوبر میں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے  کوالیفائرز ایشیا، یورپ اور افریقہ میں ہونے تھے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں اورمنتظمین کی صحت اولین ترجیح ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 اپریل سے 30 جون تک اعلان کردہ تمام کوالیفائرز ایونٹس ملتوی کرنے کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ حالات کو دیکھ کر ہی اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ٹور کا پلان بھی ملتوی کردیا ہے، ٹرافی کو اپریل میں دنیا کے سفر پر نکلنا تھا۔

 آئی سی سی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈولڈ ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ وہ سری لنکا میں شیڈولڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے حوالے سے بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین