• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقینِ زکوٰۃ کے لیے 60 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے  لاک ڈاؤن اور باہر نکلنے کی پابندیوں سے پریشان شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر ایک لاکھ مستحقین زکوٰۃ کے لیے60 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق زکوٰۃ فنڈ سے رقم رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کو فی کس 6 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ محکمہ زکوٰۃ سندھ نے گزارا الاؤنس کی رقم مستحقین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی ہے، سندھ بھر کے ایک لاکھ مستحقین زکوٰۃ متعلقہ بینک سے رقم نکلواسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس کا مقابلہ: سندھ سب سے آگے

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثر شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کررہی ہے، سندھ بھر کے رجسٹرڈ زکوٰۃ مستحقین کو گزارا الاؤنس کی رقم جاری کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، جبکہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

تازہ ترین