• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

فاروق ستار کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ


سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن ہمارے قومی میڈیا کا ایک بڑا نام، صحافت کی تاریخ اور صحافت کا اداراہ ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف حکومت اور نیب کا اقدام سراسر ناانصافی ہے، ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ناانصافی نظر بھی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد واضح ہیں ایک سیاسی جمہوری حکومت کو یہ عمل زیب نہیں دیتا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کے بحران کی صورتحال میں میڈیا کا ایک کلیدی کردار ہے ایسے میں حکومت اور میڈیا کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرونگا کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کو فی الفور باعزت رہا کرے۔

تازہ ترین