جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو 3 ہزار روپے میں گزارا کا فارمولا دینے پر نوبل انعام مل سکتا ہے، حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں بہت تاخیر کردی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو عالمی اداروں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد آرہی ہے، درآمدی بل بھی 10 ارب ڈالر کم ہونے والا ہے، حکومت 70 لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی گھرانا کم از کم 15ہزار روپے گزارا الاؤنس دیا جائے، وفاقی حکومت ڈاکٹر اسامہ شہید کو نشان جرات دے۔
سراج الحق نے عوام سے کہا کہ لاک ڈاؤن کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور مستحق افراد کی امداد اور راشن کی تقسیم جاری رکھیں۔