• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر سکھر، اشیائے خورونوش کے 5 ہزار بیگز تقسیم کریں گے

سکھر (بیورو رپورٹ) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے اشیائے خورونوش کے 5ہزار سے زائد بیگز مستحقین میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، بیگز میں 10سے 12دن کا راشن موجود ہے، فی بیگ میں آٹا، چینی، چاول، گھی ودیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اور مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین میں راشن کے بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ میئر نےاکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی اشیائے خورونوش تقسیم کی جائیگی، پہلے مرحلے میں یتیموں، بیواؤں، معذوروں کو راشن کے بیگز دیے جائینگے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج بھی جلد موصول ہوگا، جس سے کافی مدد ملے گی، مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے 5ہزار 200بیگز تیار کئے گئے ہیں، جن میں آٹا، چینی، چاول، گھی سمیت دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں اور ایک تھیلے میں 10سے 12دن کا راشن موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن نے 10لاکھ روپے فنڈز بھی جمع کرائے ہیں جبکہ باقی رقم مخیر حضرات کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ راشن کے یہ 5200تھیلے جلد از جلد مستحقین میں تقسیم کردیں، ‘ آج رات یا کل صبح تک یہ راشن تقسیم کردیا جائے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب، مخیر م، ہمیں رقم نہیں بلکہ کھانے و پینے کی اشیاء کی ضرورت ہے تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جاسکے جو روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، مخیر حضرات ہمیں راشن دیں اور ساتھ کسی ایک بندے کو بھی مقرر کردیں تاکہ وہ سارے بندوبست کی مانیٹرنگ کرے کہ راشن مستحق تک پہنچ بھی پارہا ہے یا نہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین