ملتان (سٹاف رپورٹر) کونسلر اتحاد ملتان نے جنرل باڈی کے الیکشن سے قبل کونسلرز کی ممبر سازی کیلئے رابطہ کونسل کا اعلان کردیا ہے ، پرویز مشرف کے دور میں کونسلرز اتحاد کی صدارت محمد یوسف فوجی کو دی گئی تھی اور رواں سال کونسلر اتحاد میں الیکشن کرانے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس بھی بلائے جانے پر غور کیا جارہا ہے ، الیکشن سے قبل کونسلرز کے اختیارات میں اضافہ کیلئے چلائی جانیوالی تحریک اورممبر سازی کیلئے 12رکنی رابطہ کونسل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں محمد یوسف فوجی ، فیاض علی، محمد اکرم شاد، طفیل کھوکھر، مقبول انصاری، حسین رضا ، لطیف گجر ، بلال آہیر، غلام علی جمالی، ڈاکٹر رانا نوید، محمد علی قریشی،رشید ڈوگر شامل ہیں ۔