• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی وباء سے متعلق پیغام دیا ہے۔

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک متاثرہ فرد سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے، صورتِ حال اب جنگ کی طرح ہے، جب جانوں کو بچانا اولین ترجیح بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفر اور محافل سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے کہ طاعون والی جگہ کوئی آئے نہ کوئی وہاں سے باہر جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: طاہر القادری کا عمران خان پر طنز

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ علاقے میں داخل نہ ہونے یا نہ جانے کے دونوں احکامات کا مطلب ہے کہ ’جان بچائیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حدیث کے مطابق کوئی قرنطینہ میں فوت ہو تو اسے شہداء کی طرح بدلہ دیا جائے گا، گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے۔

تازہ ترین