کراچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت نے سماعت کی۔
احتساب عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: میر شکیل سچ لکھنے کی پاداش میں جیل گئے، شاہد خاقان
قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 10 اپریل کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔