• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیریئر کو ختم نہیں کرے گا، جیمس اینڈرسن

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اُن کے کیریئر کو ختم نہیں کرے گا، اُنہیں اُمید ہے کہ سب دوبارہ سے مل کر کرکٹ کھیلنا شروع کریں گے۔

151 ٹیسٹ میچز میں 584 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایک انٹرویو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس اُن کے کیرئیر کو ختم نہیں کرے گا۔

اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ ہم دوبارہ مل کر کرکٹ کھیلنا شروع کریں گے، مئی کے آخر تک کرکٹ کی تمام سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں لیکن اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ شاید اب بین الاقوامی سطح پر بولنگ نہ کر سکیں۔

اینڈرسن نے کہا کہ اُن کے حوصلے جوان ہیں، وہ اب بھی انگلینڈ کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین