اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑرہے طبی عملے کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسد قیصر نے ویڈیو جاری کی، جس میں انہیں طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان پر مشتمل کٹس و دیگر آلات فراہم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنی ذمے داریوں کو ایمانداری سے نبھانے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کی کہ ’وہ مومن نہیں ہے جو خود تو پیٹ بھر کر سوئے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو‘۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور ایسے افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں جو کسی بھی طرح کی امداد کے منتظر ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مخیر حضرات سے اپیل کہ کہ وہ اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔