• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبائی مرض سے لڑنے کیلئے آپس میں فاصلہ رکھیں، ڈونکی کنگ

وبائی مرض سے لڑنے کیلئے آپس میں فاصلہ رکھیں، ڈونکی کنگ 


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جیو کی پہلی طنز و مزاح سے بھر پور اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کے مرکزی کردار ’منگو ‘ کی بھی جان لیوا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو کا آغاز منگو نے اپنے ڈائیلاگ ’مائی نیم از منگو منگو جان منگو دی واشنگ مشین‘ سے کیا اور کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آ پ سب کورونا وائرس سے ڈرے ہوئے ہیں، لیکن اس وائرس سے ہمیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔اس جان لیوا وائرس سے لڑنے کے لئے ہتھیار بتاتے ہوئے منگو نے کہا کہ اس کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار تو سماجی دوری ہے، یعنی اپنوں اور غیروں سے فاصلہ رکھنا ہے۔مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے منگو نے کہا کہ براہ کرم بلاضرورت اپنے گھروں، گھونسلوں اور بِلوں سے نہ نکلیں۔آخر میں منگو نے انتہائی اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض سے لڑنے کے لیے آپس میں تو فاصلہ رکھنا ہے مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے۔واضح رہے کہ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی سپر ہیرو اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو کی صداکاری کی تھی۔دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل تھے۔تالسمان اسٹوڈیو کی فلم ’ڈونکی کنگ‘ہر عمر کے افراد کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

تازہ ترین