• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ڈاکٹر ز اور طبی عملے کو پوری قوم کا خراج تحسین

ڈاکٹر ز اور طبی عملے کو پوری قوم کا خراج تحسین


کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار اداکرنے والے ڈاکٹرز، نرسوں ،پیرا میڈیکل اسٹاف و طبی عملے کو ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا گیا ،جنگ جیو گروپ کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ڈاکٹرز‘نرس اوردیگرعملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے شروع کی گئی مہم سفید پرچم گھروں پر لہرانے میں بھر پور حصہ لیا ،فنکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی ڈاکٹرز کو ہیرو قرار دیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کورونا کا علاج کرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کیلئے کشمیر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز نشان کشمیر دینے کا اعلان کردیا ، اپنی جان خطرے میں ڈالنے والوں کوشام 6 بجے ملک بھرمیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور سفید پرچم لہرائے گئے، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں لوگوں نے گھروں کی چھتوں ، کھڑکیوں بالکونیوں سے سفید پرچم لہرائے اور گیت گائے،آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ٖڈاکٹر اسامہ شہید نے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے اور وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی اور ملک بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں، نامور شوبزنس ستاروں اداکار جمال شاہ، اداکارہ نائیلہ جعفری ،اداکار ہمایوں سعید ،اداکارہ ریشم ،اداکارہ ایمان علی سمیت ادیگر دیگر ملک کے نامور فنکاروں نے بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اول دستہ کا کردار ادا کرنے پر ملک بھر کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے لیے فرنٹ لائن پر لڑنے والے جانباز ڈاکٹروں، نرسز، پیرامیڈکس اور طبی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، قومی کھلاڑی احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ʼاس مشکل وقت میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کو سلام، حیدرآباد کے تعلقہ اسپتال کوہسار میں رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی اوردیگر حق پرست کارکنوں اور ہمددروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے سفید پرچم اٹھائے ڈاکٹر ز ‘نرسز اور دیگر عملہ کو زبردست خراج پیش کیا۔

تازہ ترین