• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی جانب سے مستحق اور ضرورت مند خواتین میں راشن تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے درپیش مشکل گھڑی میں مستحق اور ضرورت مند خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر معروف سیاسی رہنما سردار جہانزیب اسلم خان ، قلندرانی اور ایم سلیم راجہ بھی موجود تھے ، اس موقع پر صائمہ عامر خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر استطاعت رکھنے والے شخص کو اپنے ارد گرد مستحقین اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئے۔
تازہ ترین