• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ بصری نے غریب و نادار افراد کو اشیاء خوردنوش فراہم کیں

پشاور (نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے غربا ء میں امدادی پیکج تقسیم کردیا اس حوالے سے انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر غریب و نادار افراد کو اشیاء خوردنوش فراہم کیں اس موقع پر یوتھ ایم پی اے دائود خان بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم خواتین اپنے گھروں میں رہ کربھی عوام کی خدمت کر سکتی ہیں اور جتناہوسکے غریب و نادار افراد کے مسائل ومشکلات کم کرنے کیلئے اپنا کردار بھر پورانداز سے ادا کرتے رہے گے انہوں نے کہاکہ حکومت اور عوام نے مل کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ گھبرانے بجائے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچائو کو ممکن بنائے انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون کرنے کا مقصد وائرس کے پھیلائوکوروکناہے لہذا عوام کو چاہیے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ جتنا محدود رہے گے ا تنا ہی محفوظ رہے گے۔
تازہ ترین