• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی سکورنگ کی بجائے متحد ہوکر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں، حشام چمکنی

پشاور(لیڈی رپورٹر)سماجی رکن اورتنظیم چمکنی کے چیئرمین صاحبزادہ حشام چمکنی نے کہا ہے کہ بجائے سیاسی سکورنگ کے ہمیں آپس میں متحد ہوکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے جسمیں ہم سب کی بھلائی ہےہمیںاپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو گھروں میں محدود رکھیں انہوںنے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے انہوں نے اپیل کی کہ معاشرے کے صاحب حیثیت لوگ اور سماجی شخصیات پنے اردگرد رہنے والے مزدور، دھیاڑی دار اور سفید پوش لوگوں کے ساتھ مالی تعاون کرے اور اگر ممکن ہو تو انکے لئے راشن کا بندوبست کرکے دیں جو ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
تازہ ترین