انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللّٰہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور اُن کے خلاف مقدمے پر کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمے پر سماعت کی۔
سماعت شروع ہوتے ہی سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے متفرق درخواست دی اور استدعا کی کہ رانا ثناء اللّٰہ کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے انہیں عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کر لی اور رانا ثناء اللّٰہ کو 25 اپریل تک عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے پر بحث کے لیے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف 15 کلو منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔