• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں لاک ڈاؤن کا پانچواں دن، سڑکوں پر ٹریفک کم رہا

لاہور میں لاک ڈاؤن کا پانچواں دن، سڑکوں پر ٹریفک کم رہا


لاہور میں لاک ڈاؤن کے پانچویں دن سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ بڑی شاہراہوں پر پولیس کے ناکے بدستور لگے ہوئے ہیں۔

لاہور میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پرائیویٹ گاڑیاں بھی سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں۔

شہر میں بڑے اسٹور اور مارکیٹیں اگرچہ بند ہیں تاہم روزمرہ استعمال کی اشیا کی  دکانیں کھلی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 229 پولیس ناکے لگائے گئے، ناکوں پر 35376 افراد کی چیکنگ کی گئی، جن میں 15056 موٹرسائیکلز، 4262 رکشہ، 4075 کاریں اور 557 ٹیکسیاں شامل ہیں۔

پولیس نے مجموعی طور پر 25632 گاڑیوں کو چیک کیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے شہری بلاوجہ گھروں سے باہر آئے تو کارروائی ہوگی، اس لئے کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے گھروں میں ہی رہیں۔

تازہ ترین