بحریہ ٹاؤن نے ملک کے مختلف مقامات پر کمیونٹیز اور عوامی سطح پر سینیٹائزیشن شروع کردی ہے، کراچی میں خصوصی طور پر درآمد کردہ اسپرے کیا جارہا ہے۔
بحریہ ٹاؤن لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سینیٹائزیشن جار ی ہے۔
ملک ریاض نے وبا سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق رہائشی کمیونیٹیز، اپارٹمنٹس، سڑکوں، عمارتوں اور عوامی مقامات پر ٹرکوں کے ذریعے خصوصی طور پر درآمد کردہ اسپرے کیا جارہا ہے، جس کے باعث کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے گا۔
بحریہ ٹاؤن لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سینیٹائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔