• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کےعطیات دیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی کے رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے این آئی بی ڈی اسپتال پہنچ کر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ایک بوتل خون عطیا کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت لاک ڈائون کی وجہ سے تھیلیسیمیا سمیت دیگر امراض کے مریض پریشان ہیں، عوام گھروں میں رہتے ہوئے بھی مریضون کے لئے خون کا عطیہ کر سکتے ہیں اورآپ کے خون کی ایک بوتل کسی کی جان بچا سکتی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ اسپتالوں میں آئیں اور مریضوں کی جان بچائیں، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو بھی کہتا ہوں کہ خون کا عطیا دیں، آج ایک ماں کی اپیل پر گھر سے خون عطیہ کرنے نکلا ہوں ایسا نہ ہو کورونا سے عوام بچ جائیں اور تھیلیسیمیا سے مریض نہ بچ سکیں ہمیں ان مریضوں کو بچانا ہے ڈونر بننا ہے اور خون دینا ہے۔

تازہ ترین