• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوکاندار چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں، جنید خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا اس قدر لپیٹ میں ہے کہ کھلاڑی کھیل سے زیادہ فلاحی کاموں کی بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار کی ماسک اور کورونا سے بچاؤ کے لیے فراہم کیا گیا طبی یونیفارم پہنے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھاہے۔وقار یونس نے لکھا ہے کہ فریال کو اسپتال جاتا دیکھ کر ڈر گیا تھا لیکن واپس آتا دیکھ کرسکون ہوتا ہے۔فریال سڈنی کے اسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔وقار یونس نے لکھا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میری بیوی ہیرو ہے، وقار یونس نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فریال فرض کی ادائیگی ایسے ہی نبھاتی رہو۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیند خان نے مشکل کی اس گھڑی میں گراں فروشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہزار والی چیز پندرہ سو میں فروخت نہ کریں۔دوکانداروں سے درخواست ہے کہ چیزوں کی قیموں میں ناجائز اضافہ نہ کریں ۔اشیا ء کی قیمتیں بڑھانے کے سلسلے میں اپنے علاقے کے ڈی سی صوابی سے بھی بات کی ہے۔باقی اضلاع کے ڈی سی اوز سے درخواست کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں چیک کریں۔آف اسپنر بلال آصف نےیومیہ مزدوری کرنے والوں کے لئے اپیل کی ہے کہ روز کمانے والے افراد کے پاس آج کل کچھ نہیں ہے ۔آپ کا ایک قدم پوری خاندان کے لئے سہارا بن سکتا ہے۔فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ تنہائی اختیار کرلینا اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مخیر افراد کورونا وائرس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

تازہ ترین