• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز کے کیسز ایڈمن جج کی عدالت میں ٹرانسفر

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے کیسز کو احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سماعت کریں گے۔ کیسز کو سابق ایڈمن جج امیر محمد خان کے تبادلے کے بعد سینئر جج جواد الحسن کی عدالت میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فاضل جج جواد الحسن خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین