• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کی جائے، علامہ الیاس قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ خون کے عطیات نہ ہونے کے سبب بچوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑ رہا ہے جو کسی بڑے انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے، لہذا ہمیں تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کیلئے سوچنا ہوگا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان مریض بچوں کی مدد کرنی ہے، میری دعوت اسلامی سے وابستہ ذمہ داران وکارکنان اور پوری قوم سے اپیل ہے کہ ملک بھر میں ان بچوں کیلئے خون کے عطیات دیں اورصرف لاک ڈائون کے دوران ہی نہیں بلکہ بعد میں بھی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات دیتے رہیں،انہوں نے تمام اہل ثروت افراد سے کہا کہ وہ مریضوں یا ایسے لوگوں کو تلاش کریں ۔
تازہ ترین